Add To collaction

16-Jul-2022 لیکھنی کی کہانی -

*آج سے ٹھیک سو سال پہلے *1922*

 میں ایک برطانوی رائٹر نے اپنی ڈائری میں لکھا کہ دوبارہ جب کیلنڈر پر بائیس کا ہندسہ آئے گا تو یقیناً نہ اپ ہونگے نہ میں ہوں گا"
پھر مزید لکھا کاش عمر اتنا لحاظ رکھ لے کہ میں دوبارہ یہ ہندسہ دیکھ سکوں
 ان لوگوں کو دیکھ سکوں جو *2022* میں ہونگے اس زمانے کو دیکھ سکوں
 جو *2022* میں ہوگا مگر میں جانتا ہوں یہ ممکن نہیں ہے تب ہماری خبریں گمنام ہو چکی ہوں گی "

ساحر لدھیانوی جب بستر مرگ پر تھے ، تو بند آنکھوں اپنے ڈاکٹر سے کہا "ڈاکٹر کپور میں جینا چاہتا ہوں" 
زندگی نے بیشک غم دیئے ہیں مگر دنیا خوبصورت جگہ ہے"

 یہاں یاروں کی محفلیں ہیں" یہاں زندگی کا شور ہے" میں جینا چاہتا ہوں ڈاکٹر کپور"

22 کا ہندسہ جب سو سال بعد *2122* میں دوبارہ آئیگا " تو دوستوں یقیناً ہم میں سے کوئی بھی نہیں ہوگا" 
ہماری قبریں قبرستانوں کے گنجان حصوں میں گم ہوچکی ہونگی، کچھ دھنسی ہوئی، کچھ اٹی ہوئی ، دبی ہوئی،

"لہٰذا کوشش کریں کہ یہ مختصر سا قیام خوشگوار گزر جائے"
 کوئی روح کوئی جسم، ایسا نہ ہو جو زخم ساتھ لے کر جائے"

 *اور ان زخموں کا الزام ہمارے سر ہو*

   10
3 Comments

Milind salve

17-Jul-2022 09:24 AM

👏👌

Reply

Saba Rahman

16-Jul-2022 11:30 PM

Osm

Reply

Reyaan

16-Jul-2022 10:49 PM

👌👌

Reply